
ائر ایجوکیشن کمیشن پاکستان کا یونیورسٹیز میں داخلوں کیلئے طلبہ سے مشترکہ ٹیسٹ لینے کا فیصلہ۔۔ ملک بھر کی کسی بھی یونیورسٹی میں داخلے کیلئے طلبہ کو انڈر گریجوایٹ ایڈمیشن ٹیسٹ دینا ہوگا۔۔ انٹرمیڈیٹ کے بعد یونیورسٹیز میں داخلوں کے خواہشمند طلبہ کو ٹیسٹ میں 50 فیصد نمبر لینا ہوں گے۔ امیدوار 30 جون تک ہائر ایجوکیشن کمیشن پاکستان کی ویب سائٹ پر اپلائی کرسکیں گے۔ انجینئرنگ ، میڈیکل ، کمپیوٹر سائنس، کامرس سمیت 7 کیٹیگریز میں ٹیسٹ جولائی میں لیا جائے گا۔

